Posts

ایل سلواڈور انجینئرز، ڈاکٹروں اور فلسفیوں کو پانچ ہزار پاسپورٹ مفت کیوں دے رہا ہے؟

Image
  ایل سلواڈور انجینئرز، ڈاکٹروں اور  فلسفیوں کوپانچ ہزار پاسپورٹ مفت کیوں دے رہا ہے؟ وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے نے بیرونِ ملک کے سائنسدانوں، انجینئرز، ڈاکٹروں، آرٹسٹس اور فلسفیوں کو ’پانچ ارب ڈالر‘ مالیت کے پانچ ہزار پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک سے انتہائی ہنر مند سائنسدانوں، انجینئروں، ڈاکٹروں، فنکاروں اور فلسفیوں کو پانچ ہزار مفت پاسپورٹ (جن کی مالیت وہاں کے پاسپورٹ پروگرام میں 'پانچ ارب ڈالر' کے برابر ہے) کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ تعداد ہماری آبادی کے 0.1 فیصد سے بھی کم کی نمائندگی کرتی ہے، اس لیے انھیں مکمل شہری کا درجہ دینا، جس میں ووٹنگ کے حقوق بھی شامل ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ صدر بوکیلے کا کہنا ہے کہ کم تعداد کے باوجود، ان کی شراکت کا ہمارے معاشرے اور ہمارے ملک کے مستقبل پر بہت گہرا اثر پڑے گا۔ \انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم بیرونِ ملک سے یہاں منتقل ہونے والے خاندانوں اور اثاثوں پر صفر فیصد ٹیکس اور ٹیرف کو یقینی بنا کر ان کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کریں گے۔ اس میں تجارت...